جینیفرلارنس نے خاموشی سے شادی کرلی

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ، ماڈل و ہدایت کارہ 29 سالہ جینیفر لارنس نے رواں برس کے آغاز میں اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔شوبز انڈسٹری سے وابستہ کسی شخص کے بجائے آرٹ سے وابستہ 34 سالہ کک مورونی سے خاموشی سے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا۔
5dac20e94effdمنگنی کے بعد جینیفر لارنس نے جلد سے جلد شادی کرنے اور بچوں کی پیدائش کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شادی اپنے ہی آبائی علاقے میں ہو۔جینیفر لارنس کا تعلق امریکی ریاست کیٹکی سے ہے، تاہم انہوں نے شادی ریاست روڈ آئی لینڈ میں کرلی۔جینیفر لارنس اور کک مورونی کی شادی کی تقریب اگرچہ انتہائی سادگی سے ہوئی، تاہم اس میں کم سے کم 150 اہم شخصیات اور دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
5dac2083a4584رپورٹ کے مطابق شادی کے موقع پر جینیفر لارنس نے فیشن ہاؤس ’ڈیور‘ کا عروسی جوڑا پہنا جب کہ دیگر مہمانوں نے بھی دیدہ زیب ملبوسات پہن رکھے تھے۔سادگی سے شادی کرنے کے بعد دونوں نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کے لیے تقریب کا اہتمام بھی کیا جس میں اداکارہ ایما اسٹون، ایشلے اولسن، کرس جینر، ایمی شومر اور اڈیلے سمیت دیگر اداکاراؤں نے بھی شرکت کی۔منگنی کی طرح دونوں کی جانب سے سادگی اور خاموشی سے شادی کیے جانے پر کئی افراد حیران رہ گئے۔دونوں نے رواں برس فروری میں اچانک خفیہ منگنی کی تھی، تاہم بعد ازاں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔
5dac227586555جینیفر لارنس اور کک مورونی کے درمیان 2018 کے وسط میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں نے تقریبا 6 ماہ بعد فروروی 2019 میں منگنی کی اور اب 8 ماہ بعد شادی کرلی۔کک مورونی سے شادی سے قبل جینیفر لارنس کے تعلقات فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے رہے تھے اور اداکارہ نے خود ان سے تعلقات کا اعتراف بھی کیا تھا۔گزشتہ برس فروری میں جینیفر لارنس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگرچہ اب ان کے اور ڈائریکٹر ڈیرن ایرنوفسکی کے درمیان تعلقات نہیں رہے، تاہم ماضی میں ان کے اچھے تعلقات تھے۔اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ تعلقات ختم ہونے کے باوجود وہ اب بھی انہیں یاد رکھتی ہیں۔اسی انٹرویو میں جینیفر لارنس نے اداکار کرس پراٹ سے تعلقات کی چہ مگوئیاں پر واضح کیا تھا کہ ان کے ان سے تعلقات کبھی نہیں رہے۔
کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت ہوئیں جب دونوں نے 2016 میں سائنس فکشن فلم ’پسینجر‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button