فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا

 

 

 

پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ سروس کےلیے سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن کے ہمراہ فائیو جی سپیکٹرم آکشن کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہاکہ سب کو مبارک ہو کہ نیلامی کا عمل کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان جلد فائیو جی ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہوجائے گا۔

 

فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے پہلے مرحلے میں 2600 میگا ہرٹز بینڈ کی طلب سپلائی سے زیادہ رہی۔ 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم کے مقابلے میں 300 میگا ہرٹز کی طلب سامنے آئی۔ڈی جی پی ٹی اے عامر شہزاد کےمطابق پہلے راؤنڈ میں دستیاب 6 بینڈز میں سے 2 بینڈز کےلیے بولیاں موصول ہوئیں جب کہ تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے اس عمل میں حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے راؤنڈ میں 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب تھا۔2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 19 لاٹس کے مقابلے میں 30 بولیاں موصول ہوئیں جب کہ اس بینڈ میں 11 اضافی بولیاں بھی آئیں۔

ڈی جی پی ٹی اے عامر شہزاد کے مطابق اضافی بولیوں کے باعث 2600 میگا ہرٹز بینڈ کی نئی قیمت مقرر کی جائے گی،اس کے علاوہ 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 280 میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب تھا۔3500 میگا ہرٹز میں 28 لاٹس دستیاب تھیں جن میں سے 20 لاٹس کے لیے بولی لگائی گئی۔

طلب میں اضافے کے باعث دوسرے راؤنڈ میں بنیادی قیمت میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا جب کہ تیسرے مرحلے کےلیے 30 منٹ کا وقت دیاگیا ہے۔ اس دوران 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں ایک آپریٹر نے دو لاٹس تبدیل بھی کیں۔700 میگا ہرٹز بینڈ میں 2 لاٹس کی بولی موصول ہوئی جبکہ 2600 میگا ہرٹز میں مزید 7 اضافی بولیاں آئیں، جس کے باعث اس بینڈ کی نیلامی کا عمل اگلےمرحلے میں بھی جاری رہے گا۔2600 میگا ہرٹز بینڈ میں اضافی بولیوں کے باعث سپیکٹرم کی قیمت میں مزید 5 فیصد اضافہ کیا گیا جبکہ 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 20 لاٹس کی طلب برقرار رہی۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کےلیے کی جانے والی کوششیں آج کامیاب ہوئیں اور آئی ٹی کے شعبے کےلیے یہ ایک اہم دن ہے۔

اظہارِ رائے کی آزادی ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنیوالے کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر وقانون

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ اب تک پاکستان صرف 274 میگا ہرٹز سپیکٹرم پر کام کررہا تھا، جب کہ آج ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سپیکٹرم آکشن ہورہا ہے،اس اقدام سے فور جی سروس میں بھی نمایاں بہتری آئے گی جب کہ آئندہ 6 ماہ کے اندر بڑے شہروں میں فائیو جی سروس متعارف کرادی جائے گی۔

Back to top button