حارث رئوف انجری کا شکار، کائونٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر

حارث رئوف انجری کے باعث کائونٹی چیمپئن شپ کے اگلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
قومی کرکٹر حارث رؤف کو کیٹ کے خلاف میچ کے دوران بائیں جانب کھچاؤ محسوس ہوا تھا۔یارک شائر کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ایک ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث حارث رؤف اب ایسکس کے خلاف یارک شائر کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
یارکشائر کے ہیڈکوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے سکین کروائے گئے لیکن انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، ایک ہفتے کے آرام کے بعد امید ہے حارث رؤف میسر ہوں گے۔
یاد رہے کہ یارکشائر کا اگلا کاؤنٹی چیمپئن شپ کا میچ ایسکس کے خلاف 5 مئی سے چیمسفورڈ میں شیڈول ہے۔

Back to top button