حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی کا حصہ بن گئے

نومبر 2020 میں جمیعت علمائے اسلام کے معطل ہونے والے ترجمان حافط حسین احمد ایک بار پھر جے یو آئی ف کا حصہ بن گئے ہیں۔
حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
نومبر 2020 میں اس وقت کے ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف) حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متنازع خطاب سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ جس پر انہیں انہیں پارٹی ترجمانی سے معطل کردیا گیا تھا۔
حافظ حسین احمد سمیت دیگر 4 رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، تاہم دسمبر2020 میں ان چاروں رہنماؤں کو پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال ديا گيا تھا۔
