حریم شاہ نے پہلے شیخ رشید کو بہنوئی بنایا اور اب بھائی بنا لیا

ہمیشہ سے تنازعات میں گھری معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اب انہیں اس۔لڑکی سے شادی کر لینی چاہیے جسکے ساتھ ان کی ایک نازیبا ویڈیو حال ہی میں مارکیٹ ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں حریم شاہ بھی شیخ رشید کے ساتھ نازیبا گفتگو کی ویڈیو کال مارکیٹ کر چکی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وائرل ویڈیو کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب کو اب اس لڑکی کے ساتھ شادی کر لینی چاہیے۔ شیخ رشید کو شادی کے مشورے دینے پر حال قہقہوں سے گونج اٹھا اور خود بھی حریم شاہ بھی ہنس پڑیں۔ بعد ازاں صحافیوں نے جب ان سے سوال کیا کہ اگر شیخ رشید انہیں شادی کی پیش کریں تو انکا ردعمل کیا ہوگا؟ اس پر حریم شاہ نے وضاحت کی کہ وزیر داخلہ ان کے بھائیوں کی طرح ہیں اور ایک طرح کے بہنوئی بھی ہیں چونکہ وہ ان کی ایک بہت ہی اچھی دوست کے گہرے دوست بھی ہیں۔ شیخ رشید کو بھائی قرار دینے کے بعد حریم شاہ ایک بار پھر ہنس پڑیں اور ساتھ ہی اپنی شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ حریم شاہ نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ جب بھی شادی کریں گی، سب کو بتائیں گی کہ وہ کس سے کر رہی ہیں اور اس معاملے کو چھپائیں گی نہیں۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید شادی شدہ ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا تھا کہ ’شیخ رشید نے میری ایک دوست سے نکاح متعہ کیا ہوا ہے، شیخ رشید نے لڑکی کو لاہور میں گھر اور گاڑی لے کر دی ہے۔ حریم شاہ نے مزید کہا تھا کہ جو باتیں میں نے کی ہیں اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے حلفاً تردید کریں۔ بعد ازاں حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ آڈیو کال بھی خوب وائرل ہوئی جس میں شیخ رشید کا شادی نہ کرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ اب انھوں نے شادی کیا کرنی ہے ، پڑوسیوں کیلئے شادی تو نہیں کرنی کہ خود بندہ کام پہ نکل جائے اور پیچھے سے پڑوسی مزے کریں۔ اس سے قبل حریم شاہ نے کہا تھا کہ کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہماری فیملی کی طرح ہیں۔ وہ میرے بہنوئی ہیں اسی لئے مجھے وہ دوسروں کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے منع کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ایک وقت میں حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ان کا ذکر کیا جا رہا تھا۔ کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد حکومتی ارکان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حریم شاہ کا اثر اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک وقت پر آ کر وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔تا ہم بعد میں حریم شاہ مںظر عام سے غائب ہو گئی تھیں۔ لیکن اب ایک مرتبہ پھر ان کی ویڈیوز منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہیں
