حریم شاہ کو رمضان نشریات کی میزبانی کی پیشکش

مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ملک کے بہت بڑے چینل نے رابطہ کیا اور رمضان ٹرانسمیشن کی آفر کی ہے۔
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1244573877264699392?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1244573877264699392&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1124563
ٹک ٹاک اسٹار نے اس پر صارفین سے ان کی رائے بھی پوچھی، جس پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
انہوں نے حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت کرے‘۔
ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ کسی نے لکھا حریم شاہ وینا ملک کی جگہ لینے جارہی ہیں۔
جب کہ ان کا کہنا تھا کہ شاید خدا اس ہی ذریعے سے حریم کو اپنی جانب لارہا ہو۔
حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں نہ تو رمضان ٹرانسمیشن کا نام بتایا اور نہ ہی اس چینل کا کوئی ذکر کیا جس کی جانب سے انہیں یہ آفر ملی۔
بعدازاں حریم شاہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’اس رمضان سب کریں گے توبہٰ استغفار، میرے ساتھ‘۔
واضح رہے کہ حریم شاہ جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔
