حریم شاہ کی شوہر سے ملاقات اور شادی کی مکمل کہانی

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے ایک رکن سندھ اسمبلی سے شادی کے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ نہ میں نے اس سے پہلے کوئی شادی کی تھی، نہ میری کوئی اولاد ہے اور نہ ہی میری کبھی طلاق ہوئی ہے۔ حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے زندگی بھر کوئی بوائے فرینڈ بھی نہیں بنایا لہذا یہ کہنا کہ میری پہلے بھی شادی ہو چکی ہے، سراسر جھوٹ اور بکواس ہے۔
اپنے شوہر کے طور پر مختلف شخصیات کا نام جوڑے جانے کے سوال پر حریم نے کہا کہ ’پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر سے کی گئی شادی کے اعتراف کے بعد میں نے مداحوں سے کچھ روز تک شوہر کی شناخت مخفی رکھنے کی گزارش کی تھی لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا سمیت کئی میڈیا ہاؤسز نے میرا نام مختلف سیاسی شخصیات کے ساتھ جوڑ دیا، ایسی تمام خبریں بالکل بے بنیاد اور غیر مصدقہ ہیں‘۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’فی الوقت میں نے کسی بھی شخصیت کو اپنا شوہر کہنے کے حوالے سے کوئی نام نہیں لیا، میں نے صرف شوہر کی پیپلزپارٹی سے وابستگی کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ میں اعلانیہ بتاؤں گی کہ میرے شوہر کا نام کیا ہے‘۔ حریم شاہ نے کہاکہ ’میری پہلی شادی اور طلاق کے حوالے سے بھی بہت کچھ میڈیا پر آچکا ہے لیکن میں اپنے تمام مداحوں کو بتانا چاہتی ہوں نہ میں اس سے پہلے شادی شدہ تھی، میری کوئی اولاد نہیں، نہ ہی میری کبھی طلاق ہوئی اور نہ ہی زندگی بھر کوئی بوائے فرینڈ بنایا‘۔
حریم نے بتایا کہ ’الحمداللہ میں اپنے شوہر کے ساتھ جلد ہنی مون کے لیے ترکی جارہی ہوں ، میں ویسے بھی وہاں کئی پراجیکٹس پر کام کررہی ہوں۔ حریم نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی والدین کی شرکت کے بغیر اور مسنون طریقے سے ہوئی، چونکہ والدین میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے لہٰذا انہوں نے شادی میں بھی شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میں تاریخیں یاد رکھنے کے حوالے سے خاصی کمزور یادداشت کی مالک ہوں ، میری شادی ڈیڑھ ہفتہ قبل جمعرات کے روز ہوئی اور اگلے روز میں نے نماز جمعہ ادا کی‘۔ سوشل میڈیا پر اپنے عروسی لباس سے متعلق تنازعے پر حریم کا کہنا تھا کہ ’میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں نے شادی کی کوئی تصویر اب تک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، نہ ہی کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے ہے‘۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ کی شادی کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں وہ دراصل ان کے بیوٹی سیلون کی پروموشن کا فوٹو شوٹ تھا اور اسکے لیے انہوں نے حریم شاہ کو معاوضہ بھی ادا کیا تھا۔
متنازعہ ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ ’روبینہ شیر علی نے حال ہی میں کہا تھا کہ حریم شاہ کون ہے جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں دندناتی پھرتی ہے؟ حریم نے کہا کہ میں روبینہ شیر علی کو دکھانا چاہتی تھی کہ کوئی بھی چیز انسان کی پہنچ سے دور نہیں ہوتی‘۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بارہا کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں لیکن میں نے یہ بھی کہا تھا کہ میری پسندیدہ پارٹی پیپلز پارٹی ہے اور بے نظیر بھٹو میری سب سے پسندیدہ سیاستدان ہیں‘۔ حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے شادی سے قبل مجھے کوئی خواب نہیں دکھائے، انہوں نے مجھے اپنی پہلی شادی، بیوی اور بچوں سے متعلق سب کچھ سچ بتا دیا تھا۔ انکا کہنا تھا شادی کے لیے انہیں شوہر کی جانب سے پروپوز کیا گیا اور جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے فیصکے کے لیے دو سے تین دن کا وقت مانگا۔ پھر میں نے کچھ قریبی لوگوں سے مشورے کیے اور اس دوران میرے دل سے آواز آئی کہ ہاں کر دو جس کے بعد میں نے ہاں کردی دی اور یوں ہماری شادی ہوگئی‘۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کو تین چار ماہ سے ہی جانتی ہیں لیکن اس دوران ہماری کوئی دوستی یا تعلق نہیں بنا رھا، بس ہم دو تین مرتبہ ملے، ایکدوسرے کو اچھی طرح دیکھا اور پھر شادی کر لی۔

Back to top button