حزب اللہ کااسرائیل کے خلاف جنگ کا محاذ فعال رکھنے کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے اعلان کیا کہ اپنے ’دشمن‘ اسرائیل کے خلاف ان کا محاذ فعال رہے گا۔حالیہ دنوں میں ان کے مسلح گروپ نے نئی اقسام کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف محاذ میں ہمارے آپریشن میں بہتری آئی ہے۔آپریشنوں کی تعداد، حجم اور اہداف کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی اقسام میں بھی اضافہ ہوا ہے۔حزب اللہ نے برکان نامی میزائل کا استعمال بھی کیا، جس کا پے لوڈ 300 سے 500 کلوگرام کے درمیان ہے اور حزب اللہ نے پہلی بار ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال بھی کیا ہے۔

Back to top button