حقیقی بااختیارلوگ ملک کی بہتری کیلئے الیکشن کروائیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے حکومت الیکشن سے فراری ہے اور اب مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جوحقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لیے الیکشن کروائیں، عوام سے ٹکراؤ، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی ہے، تصادم کو دعوت دینا ریڈ زون کی زیرو پوائنٹ تک توسیع سپریم کورٹ کے لانگ مارچ فیصلے کی نگی ہے،، اداروں نے بھی کہا پرامن لانگ مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبر بروز جمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کے لیے تاریخی استقبال کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری کے لیے ایف آئی اے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے، 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔
