حلیم عادل شیخ کی الیکشن پٹیشن پر اعتراضات دور

الیکشن ٹریبونل نے حلیم عادل شیخ کی الیکشن پیٹیشن پر اعتراضات دور کردیئے۔
الیکشن ٹریبونل نے حلیم عادل شیخ کی ایم کیوایم کے افتخار صادق کی کامیابی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔
الیکشن ٹریبونل نے ایم کیوایم کے کامیاب امیدوار افتخار صادق اور دیگر کو 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
رجسٹرار ٹربیونل نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر اعتراضات لگائے تھے۔
الیکشن پیٹیشن کے ساتھ فارم 45 اور 47 کی مصدقہ نقول منسلک نہ کرنے کے اعتراضات عائد کیے تھے۔
