حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک

سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا ٹوئیٹر اور ای میل اکائونٹ ہیک کر لیا گیا، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر حماد اظہر کے اکاؤنٹس ہیک ہونے سے متعلق اطلاع دی۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ حماد اظہر کا ٹوئٹر اور ای میل اکاؤنٹ ہیک کر کیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ اس اکاؤنٹ کی بحالی تک ان اکاؤنٹس کو نظر انداز کر دیں۔
