حماس اور اسرائیل کاعارضی جنگ بندی میں 2روز کی توسیع پر اتفاق

حماس اور اسرائیل  نے عارضی جنگ بندی میں 2روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔

حماس کی جانب سے جنگ بندی میں دو روزہ  توسیع  کی تصدیق کی گئی ہے۔جنگ بندی میں دو روزکی توسیع پر قطر اور مصر سے اتفاق کرلیا ہے۔

 حماس کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کے دوران مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے فہرست تیار کرلی گئی ہے، جنگ بندی میں دو  روزہ توسیع کی شرائط پہلے والے جنگ بندی معاہدے جیسی ہی ہیں۔

Back to top button