چیئرمین سینیٹ‌لاہور پہنچ گئے، حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آج سہ پہر چار بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف لینے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی لاہور پہنچ گئے ہیں، اس حوالے سے وفاق اور پنجاب حکومت میں خط و کتابت مکمل ہوگئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے لاہور آئیں گے جس کے لیے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو ہائیکورٹ کا حکم موصول ہوگیا اور ایوان صدر نے اس پر وزیر اعظم ہاؤس سے رائے مانگ لی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلی کا حلف لینے کا مشورہ دے دیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کل گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔

Back to top button