حکمران اتحاد کی 2 جماعتوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

وفاقی حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نےکابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا، دونوں جماعتوں کے وزراء احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلےگئے، بی این پی مینگل اور جے یو آئی نے معاہدے کو اٹھارھویں ترمیم کے خلاف قرار دیا ہے، بائیکاٹ کرنے والے وزراء میں آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم اور مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔
