حکومتی پاور پلانٹس،کے الیکٹر ک کو 197ارب روپے جاری

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پرعملدرآمد کردیاگیا۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق کے الیکٹرک،حکومتی پاور پلانٹس کو 197ارب روپے جاری کردیئے۔

حکومتی پاور پلانٹس کو 140اور کے الیکٹرک کو 57ارب روپے جاری کئے گئے۔

دوسری جانب رواں مالی سال گردشی قرض میں 400ارب روپے کمی کا پلان  سامنے آگیا۔ای سی سی نے آئی پی پیز طرز پر سرکاری پاور پلانٹس کو ادائیگی کی منظوری دی تھی ۔جون 2024تک حکومتی پاور پلانٹس کو 260ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔آئی ایم ایف کو گردشی قرض میں کمی کے پلان سے پہلے ہی آگاہ کیا چکا ہے۔

Back to top button