حکومت آئینی ترمیم کا معاملہ 23 اکتوبر سے آگے لےجائے تو احتجاج مؤخر کردیں گے : زین قریشی

رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے ڈی چوک پر احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ 23 اکتوبر سے آگے لےجائے تو پی ٹی آئی بھی اپنے جلسے جلوس اور دھرنے مؤخر کردے گی۔

یادرہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کےباعث اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے ڈی چوک آنےوالے قافلوں کو روکنےکےلیے موٹروے ایم ون کو صوابی کےمقام پر بند کردیا گیا، مارگلہ ٹیکسلا کےمقام سے اسلام آباد آنےوالی جی ٹی روڈ کو بھی کنٹینر رکھ کر دونوں اطراف سے بند کردیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ن کہا ہے کہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،اگر کل کوئی اسلام آباد آئےگا تو پھر ہم سےشکوہ نا کرے۔

آئینی ترامیم پر دو روز میں اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کےساتھ مشاورت کی جائے گی :  اعظم نذیر تارڑ

Back to top button