حکومت آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کےلیے ڈکلیریشن دے سکتی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 17کےتحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کےلیے ڈکلیریشن دے سکتی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد یہ ڈکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ حکومت آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی پارٹی پرپابندی کےلیے ڈکلیریشن دےسکتی ہےکہ اس پارٹی کی ورکنگ ملکی سالمیت کےخلاف ہے، اس ڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیاجاتا ہے اور اگر سپریم کورٹ بھی ڈکلیریشن سےمتفق ہو جائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہوجاتی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ حکومت کےپاس اس حوالے سے اگرکسی پارٹی کےخلاف اس قسم کی اطلاعات ہوں کہ وہ ملک کے مفادات کےخلاف کوئی کام کر رہی ہے تو وہ معلومات کابینہ کےسامنے رکھی جائے گی اور اگر کابینہ منظوری دے گی تو ڈکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سےمتعلق ابھی اپنے ارادے کوظاہر کیا ہے،آئین میں دیے گئےطریقے کار کےمطابق عمل کیاجائے گا۔
