حکومت روزانہ 21 ارب 83 کروڑ کے نوٹ چھاپنے لگی

حکومت نے کرونا کو بھی نئے نوٹ چھاپنے کا بہانابنا لیا. مئی کے پہلے ہفتے کے دوران اوسطا روازنہ 21 ارب 83 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی بار 64 کھرب 46 ارب روپے تک پہنچ گئی۔۔
کرونا کی وجہ غریبوں میں رقوم کی تقسیم اور دوسرے حکومتی اخراجات میں اضافہ ہوا تو حکومت نے نئے نوٹ چھاپنے شروع کر دئیے،،اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے کے دوران مزید 152 ارب 79 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے گئے،، جبکہ پاکستان میں کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد صرف دس ہفتوں کے دوران حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 787 ارب 93 کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں،، جس کے باعث اس دوران ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مجموعی مالیت 64 کھرب 45 ارب 91 کروڑ 27 لاکھ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،، مارچ سے قبل رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 338 ارب 90 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے تھے،، لیکن اس کے بعد صرف دس ہفتوں میں ہی آٹھ ماہ کے مقابلے میں 132 فیصد زیادہ نوٹ چھاپے گئے،، جبکہ سرکاری رپورٹ کے مطابق کرونا ریلیف پیکج کے تحت اب تک حکومت کی طرف سے غریبوں کو نقد امداد کے طور پر مجموعی طور پر صرف 96 ارب روپے ہی جاری کیے گئے ہیں۔۔
