حکومت سازی میں کس پارٹی کو کونسا کونسا آئینی عہدہ ملے گا؟اندرونی کہانی

وفاق میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو کونسا کونسا آئینی عہدہ ملے گا ۔اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مابین معاہدے کے تحت چیئرمین سینیٹ وگورنرپنجاب،خیبرپختونخوا ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی کاہوگا،سپیکرقومی اسمبلی ،سندھ،بلوچستان کی گورنر شپ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مسلم لیگ ن کو ملے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا، ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائے گی۔پنجاب میں مسلم لیگ ن،سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ۔
