حکومت نے ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی پیشکش کر دی

حکومت نے ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی پیشکش کردی
تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو ایک وزارت کی پیشکش کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں ہونیوالی ملاقات میں حکومتی وفد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے جبکہ ایم کیوایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فروغ نسیم اور امین الحق شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئے ایک اور وزارت کی پیشکش کی ہے، جس پر ایم کیو ایم نے سوچنے کیلئے وزیر اعظم سے وقت مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومتی وفد کو وزارت پورٹ اینڈ شیپنگ دینے کی پیشکش کی ہے ۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے دفاتر کھولنے سمیت ماضی میں کیے گئے تمام وعدوں کی تکمیل کی گارنٹی دی گئی ہے۔
قبل ازیں حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ کی گورنر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔