حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے اس کی قیمت ایک روپے دس پیسے فی لٹر بڑھا دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل ایک روپے دس پیسے جبکہ مٹی کا تیل 81 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت پچاسی روپے 77 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
تاہم پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔ نئی قیمتیں 31 اگست تک برقرار رہیں گی۔
کومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھیجی تھیں جس میں پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 1 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

rates 1629048393

Back to top button