حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کی نوید سنادی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت نے پیٹرول سستاکرنے کی نوید سنادی

) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے ردوبدل کیا جائے گا

اوگرا کی جانب سے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی سفارش کئے جانے کا امکان ہے۔ جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

اوگرا کی سفارش پر نئی قیمتوں کا اعلان نئی 31 مئی کی رات کو کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں ماہ 15 مئی 2024ء کو حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15.39 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.88 روپے کمی کردی گئی تھی۔

Back to top button