حکومت نے کرونا ریلیف پیکج میں سے 720 ارب روپے نکال لئے

حکومت نے عوامی فلاح کے لیے اعلان کردہ کرونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے مختص 1240 ارب روپوں میں سے صرف 520 ارب روپے خرچنے کے بعد باقی 720 ارب روپے رواں مالی سال کے لیے بجٹ فنڈز میں مختص کر دئیے ہیں جو کہ غریب عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔
زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کے 720 ارب روپے ایک سائیڈ پر کر کے کرونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لیےحسب عادت پاکستانی عوام سے چندہ مانگنا شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد اثرات سے نمٹنے کے لئے حکومت نے بیرونی امداد ملنے کے بعد 1240 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا زوردار اعلان کیا تھا لیکن آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے پاکستانی عوام کو ماموں بناتے ہوئے جی ڈی پی کے 1.2 فیصد کے مساوی 520 روپے کی امداد ہی تقسیم کی جبکہ اس نے باقی 720 ارب روپے رواں مالی سال کے لئے بجٹ فنڈز میں مختص کر دئیے ہیں ۔آئی ایم ایف اسٹاف رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت پاکستان کے لیے ایک ارب 38 کروڑ ڈالرزکی منظوری دی گئی جس میں ریلیف پیکج میں جی ڈی پی کا 1.2 فیصد کے علاوہ صحت ، آفات ، کم آمدن والے طبقات کے لئے امداد اور برآمد کنندگان کے لئے مختلف تناسب سے سپورٹ شامل ہے۔ جی ڈی پی کے 1.2 فیصد پیکج میں غیر محفوظ خاندانوں کی مالی مداد کے علاوہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں کے لئے 200 ارب روپے سے فنڈ کا قیام بھی شامل تھا۔ اسکے علاوہ اس رقم سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے نیٹ ورک کو پھیلانا اور مستحکم کرنا ، فوڈ سیکیورٹی کے لئے فنڈز کی فراہمی اور اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں عارضی کمی خربا بھی شام۔تھا۔ صحت سے متعلق آلات اور مشینری پر ٹیکسوں کا خاتمہ ، برآمدی شعبے میں جی ایس ٹی ٹیکس ریفنڈز کے بقایاجات کو ختم کرنا ، تیل کی قیمتوں میں کمی ، بجلی اور گیس کے بلز کی اقساط میں ادائیگی کے ذریعہ صارفین کو فراہم کرنا بھی اسی منصوبے کا حصہ تھا۔ شعبہ صحت میں ہنگامی اخراجات بھی اسی فنڈ سے کیے جانے تھے۔ تاہم ابھی پاکستان میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹا نہیں لیکن حکومت نے 1240 ارب روپے کے کرونا ریلیف پیکج میں سے صرف 520 روپے خرچ کر باقی 720 ارب روپے رواں مالی سال کے لئے بجٹ فنڈز میں مختص کر دئے گئے ہیں جو کہ پاکستانی عوام کے ساتھ دھوکا ہے اور ظلم کی بات یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ایک کرونا ریلیف فنڈ قائم کرکے عوام سے پیسے مانگنے شروع کر دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button