حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی

فیصل آباد،بہاولپور اور میانوالی کےبعد حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی، جس کےتحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے،جلسے، مظاہرے،احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےجاری نوٹی فکیشن میں بتایاگیا ہےکہ پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہوگا۔امن و امان کے قیام،انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کےلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

نوٹی فکیشن کےمطابق سکیورٹی خطرات کےپیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کےلیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیاگیا۔

یادرہے کہ یکم اکتوبر کو حکومت پنجاب نے فیصل آباد اور بہاولپور میں 2 دن جبکہ میانوالی میں 7 دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات،دھرنے،جلسے،مظاہرے،احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےجاری علیحدہ علیحدہ نوٹی فکیشن میں کہا گیاتھا کہ امن و امان کےقیام،انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کےلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، پابندی کا اطلاق میانوالی،فیصل آباد اور بہاولپور میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیاگیا ہے۔مزید بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کےلیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ : چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Back to top button