حکومت کا اصل مقصد گورننس سے لوگوں کیلئے آسانی پیدا کرنا ہے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی۔حکومت کا اصل مقصد گورننس کے ذریعے آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے، حکومت ٹیکس کی بنیاد پر کام کرتی ہے اور نیتجے میں انہی ٹیکس دینے والوں کی خدمت کرے۔
پنجاب کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب حکومتی ادارے غیر فعال ہوں جائیں تو حکومت عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے اور پھر عوام حکومت کی ’خدمات‘ کرتے ہیں اور یہ ناقص نظام کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت قانون پر کام کا بہت دباؤ ہے اور جو فائل ادھر جاتی ہے اس کا کئی وقت تک معلوم نہیں چلتا کہ وہ کدھر کھوگئی ہے لیکن اس کے باوجود وراثتی سرٹیفکیٹس میں معاونت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے، ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سےعوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، چیئرمین نادرا سے امید ہے کہ وہ عوام کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے۔ آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے، لینڈ رجسٹری اور دیگر ریکارڈ کی فائلیں گُم یا پھر جلادی جاتی تھیں، پیپرلیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہوجاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ کاسٹ کر سکیں، پولنگ ختم ہونے اور نتائج کے دوران دھاندلی ہوتی ہے، ای وی ایم مشین دھاندلی کو ختم کر دے گی، ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی۔

Back to top button