حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اگر سکھر سے ہو تو جیل میں ہوتا ہے ، لاہور کا ہے تو مزے کر رہا ہے ۔ پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے۔
سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کی یہ آخری حکومت ہےاس کے بعد جیالوں کی حکومت آرہی ہے،سکھر کاخورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہے، نیازی صاحب آپ کا امتحان بھی لیا جائے گا، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، خورشید شاہ کی خواتین پر بھی کیسز بنائے جا رہے ہیں ، ہمارے گھر کی خواتین ہیں آپ کے گھر کی بھی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا،، آئندہ پیپلزپارٹی اور جیالوں کا دور آرہاہے ،پاکستان بچانے نکلے ہیں، پیپلزپارٹی سلیکٹڈ کوبھگانےکیلئے اس سرزمین پرکھڑی ہے،سلیکٹڈ اورنااہل حکومت کوبھگانےکیلئےکارکنوں کوجاگناہوگا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا۔
ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ،پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ،میرا پیغام ہے کہ اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کر سکو ، آپ ہماری طرح عزت کرنا شروع کر دیں ورنہ جیالے نہیں چھوڑیں گے ۔ جیالوں کی حکومت بننے والی ہے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ۔
