حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا، 6 ماہ میں چلی جائے گی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا ہے، 6 ماہ میں چلی جائے گی، یہ حکومت ٹھیکے پرچل رہی ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں.عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ طے ہوتا ہے، پاورشیئرنگ فارمولے کے تحت اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی سپورٹ کرتی ہیں،حکومت مودی کے بعد اب ٹرمپ کی انتخابی مہم چلا رہی ہے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا منافقت ہے کہ ڈومور کا مطالبہ کرنے والے سراج حقانی کے انٹرویو چھاپتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن بھی تحریک انصاف کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھی، اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا ہے امید ہے کہ شہبازشریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ پنجاب کے عوام کو جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو اس کے لیڈرز ہی غائب ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہورہی بلکہ ابھی تو مہنگائی شروع ہوئی ہے۔گرمیاں آنے دیں ، بجلی ہوگی نہ ایئر کنڈیشن چلیں گے مگر بل تاریخی آئیں گےانھوں نے کہا کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا ہے یہ 6ماہ میں چلی جائے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاورشیئرنگ کے تحت اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ حکومت میں آئے تو اس پاورشیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے۔پاورشیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے،انھوں نے مزید کہا کہ ادارے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے اور نہ ہی عوام کی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کتا بھی کاٹے تو بریکنگ نیوز بنتی ہے اور پرائم ٹائم ہیڈلائن میں خبر چلتی ہے۔فیصل آباد اور لاہور میں کتا کاٹے تو کوئی بریکنگ نہیں بنتی، اسی طرح کہا جاتا ہے کہ سندھ کا ایچ آئی وی برا اور پنجاب کا ایچ آئی وی بہت اچھا ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ مراد شاہ کا پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے مقابلہ کرلیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ارکان کی تعداد کم ہے تو کیا ہوا 300 کی طرح لڑیں گے، بینظیر بھٹو نے 17 ارکان سے ساتھ بھاری اکثریت کو نواز شریف کو امیرالمومین بننے نہیں دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button