حکومت کا پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلے میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے سے روک دیا، مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عوام پربوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے، اس لئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے جومعاہدے کئے اس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے بڑھانے پڑیں گے۔شوکت ترین بتائیں پیسے کہاں چھوڑ کرگئے ہیں، عمران خان اورشوکت ترین کے معاہدوں کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں۔ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی پیسہ چھوڑ کرنہیں گئے۔ ہرجگہ بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 21 ارب ڈالراگلے سال واپس کرنا ہیں۔ عمران خان ہردورمیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتے رہے۔ سیمنٹ کے 16 لائسنس بیچے گئے۔ شہبازشریف نے 10 سال میں ایک بھی سیمنٹ کا لائسنس نہیں دیا۔لائسنس ان کو دیا گیا جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
