حکومت کا ہتک عزت قانون 2024 لاگو کروانے کا فیصلہ

پنجاب میں جھوٹی من گھڑٹ اور غیر حقیقی خبروں کے تدارک کیلئے صوبائی حکومت نے ہتک عزت قانون 2024 لاگو کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
قانون کا اطلاق پرنٹ، الیکڑانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی ان جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہوگا جس سے کسی فرد یا ادارے کا تشخص خراب ہو۔ قانون کا اطلاق ان جھوٹی خبروں کے تدارک کیلئے کیا جائے گا جو کسی شخص کی پرائیویسی اور پبلک پوزیشن کو خراب کرنے کیلئے پھیلائی جائیں گئیں۔ ہتک عزت آرڈینس 2002 اس قانون کے اطلاق کے بعد اسے تبدیل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون 2024 کا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔ہتک عزت بل 2024 اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیاگیا۔کمیٹی ہتک عزت بل 2024 ہر اپنی سفارشات آئیندہ دو روز میں پیش کرے گی۔
