حکومت کا ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ

حکومت نے وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی سرکاری اداروں میں ہفتے کی چھٹی کی بحالی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت کو پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی تھی کہ پانچ دن ورکنگ ڈے کا شیڈول رکھنے سے ملک میں توانائی کی بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہفتے میں چھ دن سرکاری دفاتر کھلے رکھنے کا حکم جاری کیا تھا جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی اس لیے اب ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس سے لینا ضروری ہے۔

Back to top button