حکومت کو پی پی ، مسلم لیگ ن کے اکائونٹس تک رسائی مل گئی

حکومت کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکائونٹس تک رسائی مل گئی ہے ، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، الیکشن کمیشن نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس حوالے سے مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔
ای سی پی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اس گڑھے میں گر گئے جو انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لیے کھودا تھا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے ہیں، یہ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مافیا سے بھی پیسے لیتے رہے۔اب مریم اور بلاول کو پتہ چلے گا کہ ان کی پارٹی کے کتنے جعلی اکاؤنٹس ہیں جو وہ چھپا رہے تھے۔
