حکومت کی ترین گروپ کو سیز فائر کی درخواست مسترد

حکومت کی جانب سے ترین گروپ کو کی گئی سیز فائر کی درخواست مسترد ہو گئی ہے. میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ ان کی جانب سے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھایا جائے. بتایا گیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی. ترین گروپ کی جانب سے وزیردفاع پرویز خٹک کے رابطے کی تصدیق نھی کی گئی ہے. ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی حکومتی کوششیں مکمل نا کام ہو چکی ہیں، اور پرویز خٹک کی سیز فائر کی درخواست کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے. مزید بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی ترین گروپ کے اراکین برہم ہیں، اور یہ کہ جہانگیر ترین اپنے گروپ ممبران کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے لے چکے ہیں۔ ترین گروپ کے اراکین آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ لینے اور عدم اعتماد کی تحریک میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔ یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ترین گروپ کے سینیئر رہنما عون چودھری اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ان کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ ترین گروپ اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان بھی رابطے جاری ہیں۔

Back to top button