حکومت کے منحرف ایم این ایز نامعلوم مقام پر منتقل

حکومت کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کو سیکیورٹی کے پیش نظر سندھ ہائوس سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکومت کو سول انٹیلیجنس ایجنسی نے ارکان کی منتقلی کے بارے میں آگاہ کیا، سول ایجنسی نے بتایا کہ حکومتی ارکان کو جہاں منتقل کیا گیا اس کا پتہ لگا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق تین خواتین ایم این ایز کو سکھر منتقل کردیا گیا، خواتین ارکان کو گزشتہ رات سکھر منتقل کیا گیا،

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جس طرح اراکینِ اسمبلی کی کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے باغی ارکان قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔

سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سامنے آنے کے بعد حکومتی ترجمان آپے سے باہر ہوگئے تھے، حکومتی ترجمانوں شہباز گل اور عالیہ حمزہ ملک کی طرف سے نیشنل ٹی وی چینلز پر منحرف اراکین کیلئے غلیظ الفاظ کا استعمال کیا گیا۔

شہباز گل نے ایک پروگرام میں رمیش کمار کو چھ دفعہ ”دلَّا“ کہہ کر مخاطب کیا جبکہ عالیہ حمزہ ملک نے منحرف اراکین کو طوائفیں، سندھ ہاؤس کو کوٹھا اور وہاں بیٹھے لوگوں کو دلال قرار دیدیا۔

Back to top button