حکومت 35 روپے کا پیٹرول 81 روپے کا عوام کو دے رہی ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت پر 99.7 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اعتبار سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے 73 پیسے اور اس پر ٹیکس 35 روپے 61 پیسے ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت پرٹیکس 56 فیصد تھا جب کہ رواں ماہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت پر ٹیکس 99.7 فیصد ہے۔
خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے تک کمی کی گئی۔
