خاتون ٹک ٹاکر کیس میں نیا موڑ

درجنوں افراد کی جانب سے خاتون ٹک ٹاکر کو بے لباس کرنے سے متعلق کیس میں نئی پیش رفت ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ان کے دوست ریمبو کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آ گئی ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے بتایا کہ آڈیو ریکارڈنگ ریمبو کے موبائل فون سے برآمد ہوئی ہے ، فون کال کا جائزہ لے کر ریکارڈ کا حصہ بنا رہے ہیں ۔ آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق عائشہ اکرم اور ریمبو ملزموں کی رہائی کے بدلے میں رقم لینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
مبینہ آڈیو ٹیپ کے مطابق عائشہ اکرم اور ریمبو مکالمہ کرتے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے ۔ ریمبو ٹک ٹاکر عائشہ سے کہتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں ، زیادہ تر تو غریب ہیں جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ کرنے ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کہا کہ ریمبو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہے اور اس دوران کیس کی کافی تفصیلات سامنے آ چکی ہیں ۔خیال رہے کہ چند روز قبل پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ریمبو کو گرفتار کیا تھا۔
