خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ پاکستان ہاؤس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت میں مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی، فیصل سبزواری، امین الحق اور رضوان بابر نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مرکزی کمیٹی نے متفقہ طور پر پارٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا چیئرمین منتخب کرلیا۔

Back to top button