خاور مانیکا پر حملہ کرنے والوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں: بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا پر حملہ کرنے والے وکلاء کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ کسی وکیل کو بھی کسی صورت یہ حق نہیں کہ وہ کسی پر ہاتھ اٹھائے، واقعے میں ملوث افراد کے لائسنس منسوخ ہونے چاہئیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ڈیل کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے انہون کہا کہ  کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی نہ ہونے جا رہی، یہ افواہیں ہیں، جو کچھ تحریک انصاف  کے ساتھ ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔

Back to top button