خبردار!احتیاط کریں آپ کا گوگل اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے

گوگل اکاؤنٹس کی سیکیوررٹی کے حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ سائبر ہیکرز پاسورڈ چوری کئے بغیر گوگل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
سیکیوررٹی فرم کی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہیکرز کا ایک گروپ مال ویئر کی ایک خطرناک شکل کے ذریعے لوگوں کے نجی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی کوکیز استعمال کر رہا ہے،
اس بات کا انکشاف پہلی بار اکتوبر 2023 میں ہوا جب ایک ہیکر نے اس کے بارے میں پیغام رسانی ٹیلی گرام پر ایک چینل میں پوسٹ کیا، پوسٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح کوکیز کے ذریعے گوگل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔گوگل کی توثیق کرنے والی کوکیز صارفین کو مسلسل لاگ ان کی تفصیلات درج کیے بغیر اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کی اجازت دیتی ہیں، تاہم ہیکرز نے ان کوکیز کو دوبارہ حاصل کرنے کا ایک طریقہ ڈھونڈ لیا تاکہ صارفین کے گوگل اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے ٹو فیکٹر ویریفکیشن کو نظرانداز کیا جا سکے۔
گوگل کروم جو کہ گزشتہ سال 60 فیصد سے زیادہ مارکیٹ شیئر کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ مقبول ویب براؤزر ہے، فی الحال تھرڈ پارٹی کوکیز سے نمٹنے کی کوشش میں ہے۔گوگل حکام نے حالیہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم اس طرح کی تکنیکوں کے خلاف اور مال ویئر کا شکار ہونے والے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے معمول کے مطابق سیکیوررٹی اپ گریڈ کرتے ہیں۔’
گوگل نے صارفین کو تجویز دی ہے کہ صارفین اپنے کمپیوٹر سے کسی بھی مال ویئر کو ہٹانے کے لیے مسلسل اقدامات کریں اور مال ویئر ڈاؤن لوڈز سے بچانے کے لیے
Chrome
میں
Enhanced Safe Browsing
کو آن کریں۔
