‘خط اتنا پر اثر تھا کہ مسلم لیگ نے نواز شریف کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کردیا’

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نشریات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘لندن کو خط لکھنے کے فورا بعد ہی پریس کانفرنسوں کا آغاز ہوگیا۔واضح رہے کہ معاون خصوصی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے حکومت برطانیہ کو لکھے گئے خط کا حوالہ دے رہی تھیں۔
فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ خط لندن بھیجا لیکن یہاں تک کہ آسٹریلیا سے بھی لوگ واپس آگئے، خط اتنا موثر تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے قوم کو نواز شریف کی صحت کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کرنا شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف کی صحت پر خود ان کی پارٹی سیاست کررہی ہے۔
سابق وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہسپتال میں داخل ہونے، ادھر طبی معائنے یا اس سے متعلق کوئی بھی دستاویزات پیش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ‘اگر ان کی حالت اتنی ہی نازک ہے جیسا کہ [مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے تو پھر انہیں ہسپتال میں ہی رہنا چاہیے ناکہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ گھر میں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ‘دنیا بھر کے سائنس دان اس بیماری کا علاج نہیں کرسکے ہیں کہ [نواز] کو کس بیماری کا سامنا ہے ، وہ جو علاج گھر میں ہو رہا ہے اسے پاکستان کے تمام امراض قلب ہسپتالوں میں بانٹنا چاہئے تاکہ غریب عوام بھی فائدہ اٹھاسکیں۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کا بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں بیان قابل تحسین ہے۔معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق تنازع کشمیر کا حل اور او آئی سی کی قراردادوں پر عملدرآمد کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیان امت مسلمہ کے کشمیریوں کے لیے احساس اور بھارتی انسانیت سوز مظالم کا بھی اعتراف ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم کا مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ان مظلوموں کے لیے حوصلے کا باعث بناے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوآئی سی کی مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں اور پاکستان کے اصولی موقف کی غیر متزلزل حمایت قابل ستائش ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کے انتہائی اہم وفد کے آزاد جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دورے سے بھارتی جرائم دنیا کے سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول رہاہے اورانسانیت کے خلاف اپنے جرائم اورعالمی ضابطوں کی کھلم کھلاخلاف ورزی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہا
علاوہ ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے، پوری وادی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے، اسلامی دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کا جائز، جمہوری اور قانونی حق دلوانے میں عملی کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button