خلیل الرحمٰن کی متعدد شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو

ماضی میں خواتین اور اداکارائوں کے حوالے سے قدرے نامناسب کمنٹس اور بیانات دینے پر تنقید کا نشان بننے والے خلیل الرحمٰن قمر نے ایک مرتبہ پھر متعدد شوبز شخصیات کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرکے نئی بحث چھیڑ دی۔

ڈراما ساز ماضی میں سماجی رہنما ماروی سرمد، اداکارہ سونیا حسین اور دیگر خواتین کے حوالے سے نامناسب اور متنازع باتیں کر چکے ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

تاہم حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر ماہرہ خان، عفت عمر، عدنان ملک، ریشم اور سونیا حسین کے حوالے سے نامناسب باتیں کیں۔

ڈراما نگار نے ایم کے وائے نیوز کے پروگرام وہ والا شو میں بات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر باتیں کیں اور کہا کہ وہ سوشل شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں کو اسٹار نہیں مانتے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے تسلیم کیا کہ ٹک ٹاکرز ٹیلنٹڈ ہیں مگر وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ دوسروں کی آواز پر لپسنگ نہ کریں بلکہ خود اپنی آواز میں ویڈیوز شوٹ کریں، تاکہ کوئی بھی ڈراما ساز ان کا حقیقی ٹیلنٹ دیکھ کر انہیں کاسٹ کرے۔

پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں انہوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ انہی اہلیہ ایک نہیں بلکہ بار بار ڈانٹتی ہیں اور شاید کوئی ایسا دن نہیں جب انہوں نے بیوی کی ڈانٹ نہ کھائی ہو۔

ڈراما ساز نے بیگم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوش اخلاق اور پیاری خاتون قرار دیا۔

Back to top button