’خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانت تصدیق ہےکہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی‘

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لیگی رہنماؤں کی ضمانتوں کے فیصلےکرپشن کے خلاف مسلم لیگ ن کے مؤقف کی تصدیق ہیں۔

شہباز شریف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانت کے فیصلے تصدیق ہیں کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا عدالتی فیصلوں نے ثابت کیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سیاسی انتقام کے لیے اپوزیشن پر مقدمات بنائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کی رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا جبکہ احسن اقبال سے متعلق فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر کے اختیارات سے تجاوز کیا

Back to top button