خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کےسنگین الزامات مسترد کردیئے
مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف نے رہنماپی ٹی آئی عثمان ڈ ار کی والدہ کی جانب سے گھرپرحملے کے سنگین الزامات مسترد کردیئے۔
عثمان ڈار کی والدہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’کاغذات جمع کرانےکا سن کر 20 لوگ میرےگھربھیجےگئے، زدوکوب کیا گیا لیکن کوئی مجھے زدوکوب کرکے من مانی نہیں کراسکتا، الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ضرور جاؤں گی، میں جیل میں بھی جاکر الیکشن لڑوں گی‘۔حملہ آوروں نے گھر کا مین دروازہ توڑا اور میری قیمض کوپھاڑ ڈالا، خواجہ آصف نے ایک بارپھر میرے گھر پر حملہ کرایا، چیف جسٹس واقعے کانوٹس لیں۔
الزامات پر خواجہ آصف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے۔