خواجہ سعد رفیق ایم کیو ایم سے ملاقات کیلئے کراچی پہنچ گئے

ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے پر خواجہ سعد رفیق کا صوبائی صدر بشیر میمن، کھیئل داس کوہستانی اور علی اکبر گجر نے استقبال کیا۔ ن لیگی وفد کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز پہنچے گا، جہاں اُن کی ملاقات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ہوگی۔
یاد رہے کہ 7 نومبر کو ایم کیو ایم نے ن لیگی قیادت سے ملاقات کے بعد مل کر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا تھا۔
