خوبصورت مارننگ شو ہوسٹس جن کی شادیاں ناکام ہوئیں

شوبز کی گلیمرس دنیا سے وابستہ لوگوں کے بارے میں عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی زندگی ویسی ہی خوش کن ہوتی ہو گی جیسے ٹی وی اسکرین پر نظر آتی ہے، لوگ یہی سوچتے ہوں گے کہ شوبز والے بہت شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ کی زندگی بسر کرتے ہوں گے۔ لیکن کوئی گمان بھی نہیں کرسکتا کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کی زندگیاں بھی عام لوگوں سے کچھ مختلف نہیں ہوتیں۔ انہیں بھی ان مشکلات کا سامنا رہتا ہے جیسے کے کسی عام انسان کو۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی مارننگ شوز کی میزبان خواتین کے بارے ہیں بتائیں جنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی میں تکالیف اور اذیتیں برداشت کیں اور انہیں یا تو طلاق لینا پڑی اور یاد طلاق ہوگئی۔
نادیہ خان
ٹی وی اسکرین پر ہنستی کھیلتی نظر آنے والی نادیہ خان کی شادی خاور اقبال نامی شخص سے ہوئی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے- نکاح نامے کے مطابق طلاق کا حق ان کے شوہر نے نکاح کے وقت نادیہ کو تفویض کر دیا تھا- جب ان دونوں کے تعلقات خراب ہوئے تو نادیہ نے اپنے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے طلاق دے دی- مگر ان کے شوہر نے عدالت سے رجوع کر لیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ یہ عمل خلاف اسلام ہے اور طلاق نہیں ہو سکتی۔ نادیہ کے شوہر نے ان کے لیے بہت ساری مشکلات پیدا کیں۔ لیکن ایک طویل عدالتی جنگ کے بعد نادیہ خان اپنے شوہر سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوگئیں۔ طلاق کے بعد نادیہ نے دوبارہ گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہیں۔ آج کل وہ دبئی میں مقیم ہیں اور کچھ پاکستانی ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔
جگن کاظم
کینیڈین شہریت کی حامل جگن کاظم جب پاکستان آئیں تو انہیں ایک لڑکے سے پہلے ہی نظر کا پیار ہوگیا اور ماں باپ کے سمجھانے کے باوجود انہوں نے چند ہی روز میں اس لڑکے سے شادی کا فیصلہ بھی کر لیا جس سے ان کے ماں باپ ناراض بھی ہو گئے۔ تاہم ضدی جنگ نے اپنے والدین کی رضا مندی لیے بغیر ہی شادی کر لی جو جلد ہی ان کی بربادی کا پیش خیمہ بن گئی۔ جگن کو شادی کے بعد پتہ چلا کہ ان کا خاوند ایک نفسیاتی مریض تھا جس نے شادی کے تیسرے ہفتے سے ہی انکو مارنا پیٹنا شروع کر دیا- گھر والعں نے جب جگن کاظم کو اس شخص سے علیحدگی کا مشورہ دیا تو اس وقت ان پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ امید سے ہیں۔ جگن کا کہنا یے کہ ان کے حمل کی پوری مدت اس آدمی سے مار کھاتے ہوئے گزری اور ڈلیوری کے وقت جب وہ برے حال میں اسپتال پہنچیں تو ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہ تھے کہ وہ آپریشن کروا سکیں- اپنی زندگی کے ان دکھوں کے حوالے سے جگن کا کہنا ہے کہ ان سے گزر کر انہیں مزید مضبوطی ملی۔ جگن نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد بعد طلاق لے لی اور بعد ازاں فیصل نقوی نامی ایک وکیل سے شادی کی جو کہ بہت اچھی چل رہی ہے۔
شائستہ لودھی
شائستہ لودھی پیشے کے اعتبار سے ایک اسکن اسپیشلسٹ ہیں- ان کی پہلی شادی تیرہ برس چلی۔ ان کے شوہر کا تعلق شوبز سے نہ تھا اور پہلی شادی سے ان کے تین بچے بھی تھے- مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جوں جوں شائستہ کو فیم ملتا گیا ان کی گھریلو زندگی میں خرابی آتی چلی گئی جو بالآخر طلاق پر منتج ہوئی۔ ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنے خاندان میں وہ پہلی فرد تھیں جس نے طلاق لی اس وجہ سے انہیں بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ ایسا تعلق جو کہ تکلیف دہ ہو چھوڑ دینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ شائستہ واحدی نے بعد ازاں اپنے ایک کزن سے شادی کرلی اور ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں۔
عائشہ ثنا
ایک زمانے میں پی ٹی وی پر مارننگ شوز کو ہوسٹ کرنے والی عائشہ ثنا کی شادی سابق ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا کے ساتھ ہوئی جنہوں نے ان سے نکاح سے پہلے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔ عائشہ ثنا کا دعوی ہے کہ پہلی بیوی کی طلاق کے کاغذات بھی یوسف نے انکے ساتھ یعنے والے نکاح نامے کے ساتھ منسلک کیے- مگر انہوں نے ثنا سے درخواست کی کہ وہ کچھ عرصے تک اس شادی کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے گھر کے معاملات سنبھال سکیں- تاہم یوسف بیگ مرزا نے کچھ عرصہ بعد ہی عائشہ ثنا کو یہ کہہ کر چھوڑ دیا کہ ان کی بیٹی نے انہیں دوسری شادی کرنے پر خودکشی کی دھمکی دی ہے لہذا وہ اس شادی کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔ چنانچہ وہ دوبارہ اپنی اپنی طلاق شدہ بیوی کے ساتھ رہنے لگے- جب عائشہ نے اس پر اعتراض کیا تو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر ان کو جان سے مارنے کی دھمکی۔ اس دوران انکا یوسف بیگ سے ایک بیٹا بھی پیدا ہوچکا تھا جسے انہوں نے ولدیت دینے سے انکار کردیا۔ تاہم بعد میں عائشہ نے اپنے بیٹے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا کر یہ ثابت کیا کہ وہ بیٹا یوسف بیگ مرزا کا ہی ہے۔ تاہم یہ دونوں دوبارہ کبھی اکٹھے نہیں ہو پائے۔

