خورشید شاہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

نیب عدالت نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ سکھر کی نیب عدالت میں پیش ہوئے۔

خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار کا کہنا ہے کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے۔

وکیل مکیش کمار نے کہا کہ نیب عدالت نے خورشید شاہ کو 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب عدالت نے ای سی ایل سے خورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، نیب عدالت نے درخواست کی روشنی پر ایم ایس سول اسپتال کی سربراہی میں 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

Back to top button