خیبر،ٹانک میں دہشتگردوں کے حملے،6سکیورٹی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع  خیبر اور ٹانک میں میں دہشتگردوں کے حملوں میں 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کردیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے7 زخمی اہلکار ایچ ایم سی لائےگے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کو نیروسرجری، سرجیکل اور آرتھو پیڈک وارڈزمیں داخل کیاگیا۔

 ٹانک میں بھی دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے ڈیرہ روڈ پر واقع پولیس لائن پر حملہ کیا۔ حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور 4 زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوا۔

Back to top button