خیبرپختونخوامیں بجلی کا بل ادائیگی کی شرح زیادہ ہے

سابق سپیکر اسد قیصرکاکہنا ہے کہ خیبرپختوا میں بجلی کا بل  دینے کی شرح بہت زیادہ ہے،پراپیگنڈا بند کیا جائے۔

رہنما تحریک انصاف اسد قیصرکا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پورے خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت بڑھ گئی ۔18،18گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔اس گرمی میں اس طرح کی لوڈ شیڈنگ ناقابل برداشت ہے ۔پروپیگنڈا پھلایا جارہا ہے کہ خیبر پختونخوا والے بل نہیں دیتے ۔خیبر پختونخوا کا دوسرے صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو یہاں بل دینے کی شرح زیادہ ہے

اسد قیصرکاکہنا تھا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی چوری ختم ہو اس کے خلاف حکومت کو مکمل کریک داؤن کرنا چاہئے ۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو بجلی کی نعمت سے محروم رکھیں ۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ناجائز لوڈ شیڈنگ کو فلفور ختم کیا جائے ۔بجلی لوڈ شیڈنگ پر اسمبلی میں بھی بات کروں گا ۔

Back to top button