خیبرپختونخوا: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

لکی مروت تھانے کی حدود میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹیپو گل گروپ کے 2 دہشت گرد ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی پہاڑ کی طرف فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرودں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 8 میگزین، درجنوں کارتوس اور 4 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔

Back to top button