خیبرپختونخوا میں ’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا افتتاح کردیا گیا

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ’اختیار عوام کا‘ پورٹل کا افتتاح کرنے کےبعد کابینہ ارکان سے بات کرتےہوئے بتایاکہ ہماری پہلی ترجیح عوام ہے، یہ کام آپ کےٹیکس کے پیسوں سےہورہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ عوام کو اختیار ملےگا تو مسائل حل ہوں گے،چیف منسٹر پورٹل تمام چیزوں کو دیکھ کر بنایاگیا ہے۔ہر جگہ پر بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،پورٹل سے معلوم ہوگا کہ آپ کے ٹیکس کےپیسوں سےکیا ہورہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نےبتایا کہ اصلاح پہلےہے، سزا بعد میں اس لیےکہتاہوں کہ اپنی اصلاح کریں، ہماری پہلی ترجیح عوام ہے،جوبھی اچھی کارکردگی دکھائےگا اس کو ایوارڈ دیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نےبتایا کہ میں نے ضم اضلاع میں انفرااسٹرکچر ک جائزہ لینے کی ہدایات کی ہے،متعلقہ افسران سے سروے کےبارے میں کہاگیا ہےاور جو چیزیں نہیں ہو رہی ہیں اس کےبارے میں بتائیں تاکہ ہم اس کا مداوا کریں،ہمارا مین فوکس ضم اضلاع پرہے، ضم اضلاع میں وہاں کے ڈومیسائل کےبغیر کوئی باہر سے آکر بھرتی نہیں ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ جرگہ سسٹم کو دوبارہ بحال کر رہے ہیں،ہمارا جرگہ سسٹم ایک نظام ہے،اس حکومت میں آپ سےجتنے بھی آپ سے وعدے کیےگئے ہیں وہ پورےہوں گے۔
قبل ازیں پورٹل کےبارے میں کابینہ کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایاگیا کہ
پورٹل کےذریعے عام شہری شکایات درج کرسکیں گےاور مختلف امور کا آن لائن جائزہ لےسکیں گے، پورٹل میں عوامی ایجنڈہ، صحت،تعلیم، امن و امان اور میونسپل سروسز کےبارے تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
رانا ثناء اللہ نے مولانا کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومتی مشاورتی ٹیم پر عائد کر دی
بریفنگ کےمطابق لینڈ ریونیو،کرپشن، میل پریکٹس اور ترقیاتی منصوبوں کےبارے میں بھی تفصیلات فراہم کی جائیں گی، منصوبے کامقصد حکومتی معاملات میں شفافیت اور جواب دہی کا مضبوط نظام بناناہے۔
