خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات ، 10افراد جاں بحق

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حادثات میں 10افراد جاں بحق ہو گئے ، صوبے میں 17گھروں کو جزوی جبکہ ایک گھر کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ۔چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وسائل کو استعمال کر رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، پنجاب، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کی توقع ہے ۔
غیر قانونی اسقاط حمل کے موضوع پر بنائی گئی ویب سیریز ’دائی‘کا پرومو اردو فلیکس پر جاری ، اس دوران جنوبی پنجاب، زیریں خیبر پختونخوا ،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی ہے ۔
